LIVE

ایلون مسک کا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کی ٹوئٹر پر بہترین کوریج کا اعلان

ویب ڈیسک
November 19, 2022
 

اپنی ٹوئٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ صارفین کو ٹوئٹر پر بہترین کوریجج اور ریئل ٹائم کمنٹری ملے گی— فوٹو: فائل

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو ورلڈ کپ کا پہلا میچ ہے جس کی ٹوئٹر پر بہترین کوریج کی جائے گی اور ریئل ٹائم کمنٹری بھی پیش کی جائے گی۔ 

اپنی ٹوئٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ صارفین کو ٹوئٹر پر بہترین کوریج اور ریئل ٹائم کمنٹری ملے گی۔

ایلون مسک کی ٹوئٹ میں واضح نہیں کہ وہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی بات کر رہے ہیں تاہم میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک کی مراد فیفا ورلڈ کپ ہی ہے کیوں کہ اتوار کو فیفا ورلڈ کپ شروع ہورہا ہے جس کا افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔