LIVE

بھارتی اداکارہ جرمنی میں حادثے کا شکار، فوری وطن واپسی

ویب ڈیسک
November 21, 2022
 

جرمنی میں میرا ایک ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں میرے بائیں گھٹنے پر شدید چوٹ آئی ہے: اداکارہ— فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ کو جرمنی میں حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوئی ہیں۔

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف ڈرامے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں ’ببیتا ایئر‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ  مُن مُن دتہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو حادثے سے متعلق اطلاع دی۔

 مُن مُن دتہ ان دنوں جرمنی میں چھٹیاں گزارنے کیلئے موجود ہیں جہاں ان کی کار کو حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’جرمنی میں میرا ایک ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں میرے بائیں گھٹنے پر شدید چوٹ آئی ہے، اس حادثے کی وجہ سے میں نے اپنا دورہ مختصر کردیا ہے اور فوری وطن واپس آرہی ہوں۔‘

 اداکارہ نے اپنے زخمی گھٹنے کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا ’جی ہاں یہ میرا گھٹنہ ہے۔‘