LIVE

آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے بھیجی گئی سمری میں 6 سینیئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام موجود

انصار-عباسی
November 23, 2022
 

سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اور دوسرا لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے، ذرائع— فوٹو:فائل

آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری تیار کرلی گئی اور کسی بھی وقت وزیر اعظم ہاؤس کو موصول ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق سمری میں 6 سینیئر ترین افسران کے نام شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے جبکہ دوسرا لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان   محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام شامل  ہے۔