LIVE

نائیجیریا میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 37 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
November 23, 2022
 

میدوگوری میں پہلے دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرائیں اور پھر تیسری تیز رفتار بس بھی ان میں جا گھسی: غیر ملکی میڈیا۔ فوٹو سوشل میڈیا

نائیجیریا کے شہر میدوگوری میں پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں 37 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میدوگوری میں پہلے دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرائیں اور پھر تیسری تیز رفتار بس بھی ان میں جا گھسی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فوٹو سوشل میڈیا

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد گاڑیوں میں آتشزدگی کی وجہ سے زیادہ تر لاشیں ناقابل شناخت ہو گئی ہیں، لاشوں کی شناخت کا عمل ڈی این اے کے ذریعے کیا جائے گا۔