LIVE

کراچی پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

طلحہ ہاشمی
November 23, 2022
 

مفرور ملزم خرم نثارکی گرفتاری کے لیے قانونی عمل شروع کردیا ہے جب کہ ہم ڈی جی پاسپورٹ کو پاسپورٹ کی منسوخی کےلیے لکھ رہے ہیں: عرفان بلوچ/ اسکرین گریب

کراچی پولیس نے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم خرم نثار کے بیرون ملک فرار پر انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے جیونیوز کو بتایا کہ مفرور ملزم خرم نثارکی گرفتاری کے لیے  قانونی عمل شروع کردیا ہے جب کہ ہم ڈی جی پاسپورٹ کو پاسپورٹ کی منسوخی کےلیے لکھ رہے ہیں اور ایف آئی اے کوبھی انٹرپول سے رابطے کے لیے لکھ رہے ہیں۔

واضح رہےکہ ملزم خرم نثار نے گزشتہ روز ڈیفنس فیز5 میں پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جب کہ واقعے کے بعد ملزم خرم نثار بذریعہ ترکی سوئیڈن روانہ ہوگیا تھا۔