LIVE

قومی ہاکی ٹیم کو جنوبی افریقا کا ویزا مل گیا، نیشن کپ کیلئے کل روانگی متوقع

ویب ڈیسک
November 23, 2022
 

ایف آئی ایچ نیشن کپ 28 نومبر سے شروع ہوگا جس میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی— فوٹو:فائل

پاکستان ہاکی ٹیم کو جنوبی افریقا کا ویزا مل گیا۔

ذرائع کے مطابق ویزا ملنے کے بعد قومی ٹیم کی کل جنوبی افریقا روانگی متوقع ہے۔ ایف آئی ایچ نیشن کپ 28 نومبر سے شروع ہوگا جس میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پاکستان پہلامیچ 28 نومبر کو میزبان جنوبی افریقا کے خلاف کھیلےگا۔