LIVE

طالبان حکومت میں پہلی بار خواتین سمیت 19 افراد کو کوڑوں کی سزا

ویب ڈیسک
November 24, 2022
 

افغان صوبے لوگر میں چوری اور اخلاقی جرائم میں ملوث 19 افراد کو کوڑوں کی سزا دی گئی۔ فوٹو فائل

طالبان حکومت میں پہلی بار عدالت کی جانب سے خواتین سمیت 19 افراد کو کوڑوں کی سزا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان صوبے لوگر میں چوری اور اخلاقی جرائم میں ملوث 19 افراد کو کوڑوں کی سزا دی گئی، افغان عدالت کے حکم پر 10 مردوں اور 9 خواتین کو کوڑے مارے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت میں پہلی بار کسی عدالت نے کوڑوں کی سزا سنائی تاہم کوڑوں کی سزا سرعام نہیں دی گئی۔

طالبان کے رہبر اعلیٰ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے رواں ماہ عدالتوں کو شرعی اسلامی قوانین کے مکمل نفاذ کی ہدایت کی ہے۔