LIVE

آرمی چیف کی تعیناتی روکنے سے متعلق درخواست مسترد، شہری پر جرمانہ بھی عائد

امین انور
November 24, 2022
 

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ہمارا کام چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی روکنا یا تعینات کرنا نہیں ہے۔ فوٹو فائل

سندھ ہائیکورٹ نے آرمی چیف کی تعیناتی روکنے سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار  پر جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

عدالت نے آرمی چیف کی تعیناتی روکنے سے متعلق شہری شبیر اسلم کی درخواست مسترد کی۔

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار شبیر اسلم پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ہمارا کام چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی روکنا یا تعینات کرنا نہیں ہے۔