LIVE

عمران خان کا پلاسٹر اتاردیا گیا، سفر کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک
November 24, 2022
 

عمران خان اپنی ٹانگ دھو سکتے ہیں اور ہلکا وزن ڈال سکتے ہیں جب کہ وہ سفر بھی کرسکتے ہیں: ڈاکٹر خالد نیازی/ فائل فوٹو

لاہور: ڈاکٹرز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سفر کی اجازت دے دی۔

ڈاکٹر خالد نیازی نے کہا کہ عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلاسٹراتار دیا گیا ہے اور ان کے گھٹنے سےاوپر والے زخم تقریباً ٹھیک ہیں جب کہ گھٹنے سے نیچےکےزخم ٹھیک ہونے میں ہفتہ لگے گا۔

ڈاکٹرخالد نے کہا کہ عمران خان اپنی ٹانگ دھو سکتے ہیں اور ہلکا وزن ڈال سکتے ہیں جب کہ وہ سفر بھی کرسکتے ہیں۔