LIVE

ریلوے کی آمدن کم اور اخراجات دُگنے سے بھی زیادہ، تفصیلات اسمبلی میں پیش

ویب ڈیسک
November 25, 2022
 

اپریل اور اکتوبر کے دوران ریلوے خسارہ 35 ارب 31 کروڑ روپے رہا: وزارت ریلوے کا تحریری جواب/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان ریلوے کی آمدن کے مقابلے میں اس کے اخراجات 50 فیصد سے زائد نکلے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت ریلوے کی جانب سے تحریری جواب ایوان میں پیش کیا گیا جس کے مطابق اپریل اور اکتوبر کے دوران ریلوے خسارہ 35 ارب 31 کروڑ روپے رہا۔

وزارت ریلوے نے بتایا کہ ریلوے کی آمدن 33 ارب  اور  اخراجات 69 ارب روپے سے زائد رہے جب کہ ریلوے کے ایک لاکھ 25 ہزار پنشنرز کو سالانہ 75 ارب روپے سے زیادہ دیے جارہے ہیں۔

وزارت ریلوے نے بتایا کہ بین الاقوامی معیار کی 230 تیز رفتار کوچز جلد ریلوے کی فلیٹ میں شامل ہوں گی۔