LIVE

وزیراعظم شہباز شریف کی دو روزہ دورہ ترکیہ سے وطن واپسی، لاہور میں لینڈنگ

افضل ندیم ڈوگر
November 27, 2022
 

استنبول سے روانہ ہوئے ان کے خصوصی طیارے نے ہفتے کی رات 12:00 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا— فوٹو:فائل

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ مصروف ترین دورے کے بعد وفد کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے۔

استنبول سے روانہ ہوئے ان کے خصوصی طیارے نے ہفتے کی رات 12:02 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ 

وزیراعظم محمد شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ جمعہ کی صبح اسلام آباد سے روانہ ہوکر دوپہر کو استنبول پہنچے تھے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان نے ترکیہ کے صدر طیب اردگان کے ہمراہ استنبول شپ یارڈ پر پاک بحریہ کیلئے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی ایس خیبر کا افتتاح کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کو بھی استنبول میں مصروف ترین دن گزارا اور شام کو وطن واپس روانہ ہوئے۔