LIVE

خلا سے پھینکا گیا انڈا دنیا کے کس ملک میں گرا؟

ویب ڈیسک
November 27, 2022
 

 تمام تر تجربے کو ریکارڈ کرنے کیلئے کیمرا اور لوکیش کا پتا چلنے کیلئے جی پی ایس سسٹم کو بھی راکٹ میں لگایا گیا/ فوٹو اسکرین گریب

معروف یوٹیوبر مارک رابر  نےخلا سے انڈا پھینکنے کا تجربہ کیا جو  امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا کے صحرا موجاو کے علاقے وکٹر ویلی میں گرا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنسی ویڈیوز اور گیجٹس کے استعمال سے معروف یوٹیوبر  مارک رابر نے ایک نیا سائنسی تجربہ کیا ہے، جس کی ویڈیو انہوں نے یوٹیوب پر ڈالی ہے۔

مارک رابر کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوٹیوبر کے ساتھ بی پی ایس(وہ مشین جو راکٹ نما گیجٹس کو زمین سے اوپر کی طرف دھکیلتی ہے) کے ماہر جو برنارڈ بھی موجود ہیں جو اس تجربے کیلئے مدد کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مارک کی جانب سے انڈے کو خلا میں بھیجنے سے پہلے کچھ تجربے زمین پر بھی کیے گئے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑے سے غبارے کے نیچے ایک راکٹ کو نصب کیا گیا اور اس میں انڈے کو حفاظت سے محفوظ کیا گیا جبکہ اس تمام تر تجربے کو ریکارڈ کرنے کیلئے کیمرا اور لوکیشن کا پتا چلنے کیلئے جی پی ایس( گلوبل پوزیشننگ سسٹم)  کو بھی راکٹ میں لگایا گیا۔

ویڈیو میں مارک اور ان کی ٹیم غبارے کو خلا میں بھیجنے کے بعد  جی پی ایس کی مدد سے اس کا پیچھا کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، بعدازاں انہیں  انڈا  وکٹر ویلی میں ملا۔

مارک اور ان کی ٹیم کی جانب سے انڈا کو پھینکنے کا تجربہ کیلیفورنیا کی ایپل ویلی میں کیا گیا۔

 یہ تجربہ رواں سال کے آغاز میں کیا گیا تھا تاہم مارک کی جانب سے یہ ویڈیو بلیک فرائیڈے کے موقع پر اپلوڈ کی گئی۔