LIVE

’’پی ٹی آئی والے استعفے لینے آئے تھے مگر دے کر چلے گئے‘‘

ویب ڈیسک
November 28, 2022
 

فوٹو: فائل

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے استعفے لینے آئے تھے مگر دے کر چلے گئے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کروانے کا طریقہ استعفے ہیں تو عمران خان کو چاہیے کہ 24 گھنٹوں میں اسمبلیاں توڑ دیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ اسمبلی توڑنے کے مخالف ہیں۔

انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں واپس آکر بات چیت کے ذریعے معاملات طے کریں۔