LIVE

سب میرین کیبل میں خرابی دور، پاکستان میں متاثرہ انٹرنیٹ سروس مکمل بحال

ویب ڈیسک
November 30, 2022
 

ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز مکمل طور پر بحال ہیں: ترجمان پی ٹی سی ایل/ فائل فوٹو

انٹرنیٹ کی بین الا قوامی سب میرین کیبل میں خرابی دور کردی گئی ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل اےاےای ون میں خرابی دور کردی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز مکمل طور پر بحال ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی تھی۔