LIVE

کراچی میں شراب کی ہوم ڈیلیوری کرنے والا ملزم گرفتار

افضل ندیم ڈوگر
November 30, 2022
 

پولیس پارٹی نے گشت کے دوران ریلوے کے چنیسر ہالٹ پھاٹک کے قریب کارروائی کی جس میں ملزم کو گرفتار کیا گیا جس کی شناخت سنتوش کے نام سے ہوئی/ فوٹو جیونیوز

کراچی: پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں شراب کی ہوم ڈیلیوری دینے والے ملزم کو گرفتار کرکے شراب کی متعدد بوتلیں برآمد کرلیں۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق یہ کارروائی ٹیپو سلطان تھانہ کی ایس ایچ او انسپکٹر عظمیٰ خان نے ٹیم کے ہمراہ کی۔

 پولیس کے مطابق پولیس پارٹی نے گشت کے دوران ریلوے کے چنیسر ہالٹ پھاٹک کے قریب کارروائی کی جس میں ملزم کو گرفتار کیا گیا جس کی شناخت سنتوش کے نام سے ہوئی۔

ملزم نے بتایا کہ وہ گارڈن کا رہائشی اور کورنگی نمبر 4 میں واقع وائن شاپ پر کام کرتا ہے،  ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد وہ اپنے مخصوص گاہکوں کو ان کے گھروں تک شراب کی ڈیلیوری دیتا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم سنتوش کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔