LIVE

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی

فیضان لاکھانی
November 30, 2022
 

انگلش کرکٹ اسکواڈ کے 14افراد بدہضمی کا شکار ہیں جن میں کپتان بین اسٹوکس بھی شامل ہیں: ذرائع/ فوٹو انگلینڈ کرکٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ

راولپنڈی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کردی گئی۔

ذرائع  کے مطابق انگلش کرکٹ اسکواڈ کے 14افراد بدہضمی کا شکار ہیں جن میں کپتان بین اسٹوکس بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش کپتان بین اسٹروکس کو بدہضمی ہونے کے  باعث ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کردی گئی جو اب کل ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بین اسٹوکس اور بابراعظم کل ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں حصہ لیں گے اور تقریب رونمائی کل ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل کی جائے گی۔