کھیل
Time 30 نومبر ، 2022

پنڈی ٹیسٹ سے ایک روز قبل انگلش کپتان سمیت متعدد کھلاڑی بدہضمی کا شکار

بین اسٹوکس کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے دیگر کھلاڑی اور آفیشلز پنڈی اسٹیڈیم نہیں آئے: انگلش کرکٹ بورڈ۔ فوٹو فائل
 بین اسٹوکس کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے دیگر کھلاڑی اور آفیشلز پنڈی اسٹیڈیم نہیں آئے: انگلش کرکٹ بورڈ۔ فوٹو فائل

پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت ناساز ہو گئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو  گا۔ 

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ انگلش کرکٹ اسکواڈ کے 14افراد بدہضمی کا شکار ہوئے جس میں کپتان بین اسٹوکس بھی شامل ہیں، بدہضمی کا شکار ہونے والوں میں انگلینڈ کے سات کھلاڑی بھی ہیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے دیگر کھلاڑی اور آفیشلز پنڈی اسٹیڈیم نہیں آئے۔

ای سی بی کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے متعدد کھلاڑی اور آفیشلز آج ہوٹل میں ہی ٹھہریں گے، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہوٹل میں مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ہیری بروک، زیک کرالے، کیٹن جیننگز، اولی پاپ اور جوائے روٹ پریکٹس کریں گے۔


مزید خبریں :