LIVE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان

ویب ڈیسک
November 30, 2022
 

بازار میں 12 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 4.65 ارب روپے رہی— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا،  100 انڈیکس 24 پوائنٹس کم ہوکر 42348 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 12 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 4.65 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 6768 ارب روپے ہے۔