LIVE

انگلش کھلاڑیوں کےکل فٹ نہ ہونےکی صورت میں پہلا ٹیسٹ جمعہ سے شروع ہوگا

فیضان لاکھانی
November 30, 2022
 

فوٹو:فائل

دورہ پاکستان پر موجود انگلش کرکٹرز کی طعیت بگڑنے کے بعد راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز کے معاملے پر پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ بورڈز کا مشترکہ بیان سامنے آگیا ہے۔

 دورہ پاکستان پر موجود انگلش اسکواڈ کے درجن بھر ممبران کی طبعیت بگڑ گئی ہے، انگلش ٹیم مینجمنٹ نے اسے وائرل قرار دیا ہے تاہم بیمار پلیئرز میں اہم کھلاڑی بھی شامل ہونے کی وجہ سے راولپنڈی ٹیسٹ کے بر وقت آغاز پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

جن پلیئرز کی صحت بگڑی ان میں بین اسٹوکس، بین فوکس، جیک لیچ، بین ڈکیٹ اور جمیز اینڈرسن بھی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے مطابق اس صورتحال پر دونوں بورڈز کے درمیان بدھ کی شام میٹنگ بھی ہوئی جس میں دونوں کرکٹ بورڈز کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر جمعرات کو میچ سے قبل انگلش کھلاڑی فٹ نہ ہوئے تو پہلا ٹیسٹ میچ جمعے کو شروع کیا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان انگلینڈ کرکٹ میچ 5 روزہ ہی ہوگا۔دونوں بورڈز نے فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ کے  میڈیکل پینل کی ہدایت پر کیا۔جمعہ کو ٹیسٹ کا آغاز ہوتا ہے تو اس سے سیریز کے شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ 

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز کا فیصلہ صبح ساڑھے7 بجے کیاجائےگا۔