LIVE

اسپین میں یوکرینی سفارت خانے میں لیٹر بم دھماکہ

ویب ڈیسک
December 01, 2022
 

لیٹر بم کو اسکین نہیں کیا گیا تھا، خط کھولتے ہوئے دھماکے سے سفارت خانے کا ملازم معمولی زخمی ہوا: ہسپانوی پولیس — فوٹو: اے ایف پی

اسپین میں یوکرینی سفارت خانے میں لیٹر بم کھولتے ہوئے سفارت خانے کا ملازم معمولی زخمی ہوگیا۔

ہسپانوی پولیس کے مطابق یوکرینی سفارت خانے میں لیٹر بم عام ڈاک کے ذریعے بھیجا گیا۔

پولیس کے مطابق لیٹر بم کو اسکین نہیں کیا گیا تھا، خط کھولتے ہوئے دھماکے سے سفارت خانے کا ملازم معمولی زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملازم کے ہاتھ کی انگلی میں زخم آئے ہیں، فارنزک ٹیسٹ سمیت واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب واقعے کے بعد یوکرین نے تمام ممالک میں موجود اپنے سفارت خانوں کی سکیورٹی بڑھا دی۔