LIVE

مرمتی کاموں کیلئے سیالکوٹ ائیرپورٹ کا رن وے فلائٹ آپریشن کیلئے بند

ویب ڈیسک
December 05, 2022
 

فوٹو: فائل

سیالکوٹ ائیرپورٹ رن وے کی مرمت کے باعث 5 سے 20 دسمبر تک فلائٹ آپریشن کیلئے بند رہے گا۔

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ منیجر کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق رن وے کی مرمت کے باعث فلائٹ آپریشن پیرکی صبح 9 بجے بند کردیا جائے گا۔

منیجر کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند ہونے کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

20 دسمبر تک فلائٹ آپریشن کی بندش کے دوران لاہوراوراسلام آباد ائیرپورٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔