LIVE

بڑے بھائی کے پالتو کتےکے بھونکنے پر چھوٹی بھائی کی فائرنگ، بھائی بھابی ہلاک

ویب ڈیسک
December 05, 2022
 

واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جب کہ مقتولین کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی: پولیس/ فائل فوٹو

صوابی: چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے اس کا بھائی اور بھابھی ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ صوابی کے علاقے ٹوپی میں پیش آیا جہاں بڑے بھائی شوکت نے گھر  میں کتا پال رکھا تھا، کتے کے بھونکنے پر شوکت کے چھوٹے بھائی کو غصہ آیا اور اس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولی شوکت اور اس کی اہلیہ کو لگی جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جب کہ مقتولین کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔