LIVE

شاہراہ کاغان پرپہاڑی سےگر کر زخمی ہونے والا تیندوا مرگیا

آصف بشیر چوہدری
December 05, 2022
 

فوٹو: ٹوئٹر

مانسہرہ میں شاہراہ کاغان پرپہاڑی سے گر کر زخمی ہونے والا تیندوا مرگیا۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق شاہراہ کاغان پر ملکنڈی کے مقام پر پہاڑی سے گر کر تیندوا زخمی ہوگیا تھا جسے طبی امداد کے لیے مانسہرہ کے قریبی وائلڈ لائف اسٹیشن پہنچایا گیا تھا۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہےکہ زخمی تیندوے کو زخم زیادہ آئے جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی، مرنے والا تیندوہ نر تھا جو نایاب نسل کا تھا۔