LIVE

پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے: ورلڈ بینک

ویب ڈیسک
December 06, 2022
 

پاکستان کو گزشتہ سال کے 31 ارب ڈالر کے مقابلے میں 2022 میں 29 ارب ڈالر کی ترسیلات ہوں گی: رپورٹ/ فائل فوٹو

ورلڈ بینک کا کہنا ہےکہ پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو گزشتہ سال کے 31 ارب ڈالر کے مقابلے میں 2022 میں 29 ارب ڈالر کی ترسیلات ہوں گی جب کہ بنگلادیش اور سری لنکا کو بھی ترسیلات کی مد میں کمی متوقع ہے۔

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں برس بھارت کوترسیلات100 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جنوری اور ستمبر کےدوران ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپےکی قدر میں 36 فیصدکمی ہوئی۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں 80 لاکھ افراد بےگھرہوئے ان متاثرین میں افغان پناہ گزین  بھی شامل ہیں۔