LIVE

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج کیا رہی؟

ویب ڈیسک
December 06, 2022
 

سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 63 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 100 روپے کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 63 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ  86 روپے کم ہوکر  ایک لاکھ40 ہزار 518 روپے ہوگیا ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ  19 ڈالر کم ہوکر 1775 ڈالر فی اونس ہے۔