LIVE

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا

ویب ڈیسک
December 06, 2022
 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوا ہے— فوٹو: فائل

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری  رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر  20 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 224 روپے 11 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوا ہے— فوٹو: اسٹیٹ بینک