LIVE

بھارت کی کارکردگی کرپٹو سے تیز گر رہی ہے: سہواگ

ویب ڈیسک
December 08, 2022
 

سہواگ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بنگلادیش کے خلاف بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر دلچسپ ٹوئٹ کی__فوٹو: فائل

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ جو گزشتہ دنوں بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست پر طعنے کستے رہے ہیں، اب انہوں نے اپنی ہی ٹیم کی کارکردگی پر طنز کیا ہے۔

سہواگ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر  بنگلادیش کے خلاف بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر دلچسپ ٹوئٹ کی۔

جاری کیے گئے اپنے پیغام میں وریندر سہواگ نے بھارتی ٹیم کے حوالے سے کہا کہ کرپٹو سے بھی تیز گر رہی ہے اپنی کارکردگی یار۔

بنگلادیش کے خلاف مسلسل دوسری شکست پر وریندر سہواگ نے کہا کہ ٹیم کو کارکردگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے نے بھارت کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

بنگلادیش نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔