LIVE

کراچی: ایم کیو ایم نے 3 اضلاع کیلئے ضلعی ایڈمنسٹریٹرز کے ناموں کو حتمی شکل دیدی

کرن خان
December 08, 2022
 

تینوں نام گزشتہ روز ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں فائنل کیےگئے: ذرائع۔ فوٹو فائل

کراچی: ایم کیوایم پاکستان نے تین اضلاع کے لیے ضلعی ایڈمنسٹریٹرز کے ناموں کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کے مطابق ضلع وسطی کے ایڈمنسٹریٹر کے لیے سرکاری افسر شریف خان کا نام فائنل کیا گیا ہے جبکہ ضلع شرقی کے ایڈمنسٹریٹر کے لیے سرکاری افسر شکیل احمد کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلع کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر کے لیے سرکاری افسر فرقان اطیب کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نام گزشتہ روز ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں فائنل کیےگئے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ضلع شرقی کے ایڈمنسٹریٹر کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا نام بھی آج متوقع ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے طے کردہ نام کی منظوری دی جائے گی۔