LIVE

مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان سے جواب طلب

اویس یوسفزئی
December 08, 2022
 

شہری ساجد نے رٹ پیٹیشن دائر کر کے کہا تھا کہ عمران خان نے اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان کو اپنے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا لہٰذا انہیں نااہل کیا جائے— فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری ساجد نے رٹ پیٹیشن دائر کر کے کہا تھا کہ عمران خان نے اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان کو اپنے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا لہٰذا انہیں نااہل کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور وفاق کو بھی پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

عدالت نے تمام فریقین سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے ہیں، عمران خان کا جواب آنے کے بعد معاملے کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کافیصلہ کیا جائےگا۔