Time 25 ستمبر ، 2022
پاکستان

عمران خان کی مبینہ بیٹی سے متعلق درخواست کی سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی

عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا لہٰذا عدالت جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے: شہری کی درخواست— فوٹو: فائل
عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا لہٰذا عدالت جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے: شہری کی درخواست— فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مبینہ بیٹی سے متعلق درخواست کی سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔

اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کل کیس کی سماعت کریں گے۔


مزید خبریں :