LIVE

الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف 5 کیس ڈی لسٹ کر دیے

نوشین یوسف
December 12, 2022
 

 13 دسمبر کے لیے عمران خان کے خلاف کیس ڈی لسٹ کر دیے گئے ہیں: الیکشن کمیشن۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 5 کیس ڈی لسٹ کر دیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 دسمبر کے لیے عمران خان کے خلاف 5 کیس ڈی لسٹ کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکشن روکنے کا کیس، عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق 2 کیس اور  عمران خان کے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے سے متعلق بھی کیس ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیسز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کیے گیے، 13 دسمبر کے ڈی لسٹ ہونے والے کیسز کی سماعت اب 20 دسمبر کو ہوگی۔