LIVE

ہر رکن کو ذاتی حیثیت میں استعفے کی تصدیق کرنا ہوگی: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا شاہ محمود کو خط

وقار ستی
December 26, 2022
 

 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کیلئے بلایاجائے گا : قومی اسمبلی سیکرٹریٹ— فوٹو: فائل

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفوں سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کے خط کا جواب دے دیا۔

ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق 22 دسمبرکوپی ٹی آئی پارلیمانی لیڈرشاہ محمودقریشی کوجوابی خط لکھا اور خط میں پی ٹی آئی ارکان کی ممکنہ واپسی کا خیرمقدم کیا گیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کیلئے بلایاجائے گا اور  پی ٹی آئی کے ہر رکن قومی اسمبلی کو ذاتی حیثیت میں اپنے استعفے کی تصدیق کرناہوگی۔

جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی ارکان کو 6  سے 10 جون تک استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکرچیمبربلایاگیا تھا لیکن باضابطہ مدعوکرنےکے باوجودپی ٹی آئی کاکوئی رکن قومی اسمبلی استعفے کی تصدیق کیلئے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ استعفوں کی منظوری کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کا بدھ یا جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔