Time 19 دسمبر ، 2022
پاکستان

عمران خان کی جگہ شاہ محمود قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر قرار

اسپیکر سیکرٹریٹ نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے عمران خان کا کردار ختم کر دیا۔ فوٹو فائل
اسپیکر سیکرٹریٹ نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے عمران خان کا کردار ختم کر دیا۔ فوٹو فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جگہ وائس چیئرمین شاہ محمود قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر قرار دے دیے گئے۔

اسپیکر سیکرٹریٹ نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے عمران خان کا کردار ختم کر دیا، ارکان اسمبلی کے اجتماعی استعفے قبول کرنے کا اختیار نہیں رہا۔

دوسری جانب استعفوں کی منظوری کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کا بدھ یا جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل عمران خان نے کہا تھا ہم قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر کہیں گے کہ ہمارے استعفے منظور کیے جائیں۔

مزید خبریں :