LIVE

شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان نے ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ روپے کمالیے

ویب ڈیسک
December 28, 2022
 

فوٹو: فائل

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان  نے ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ روپے کمالیے۔

رپورٹس کے مطابق دیپیکا اور شاہ رخ خان کی آنے والی فلم پٹھان کے او ٹی ٹی رائٹس ریلیز سے پہلے ہی 100 کروڑ  روپے میں فروخت  ہوگئے ہیں۔

فلم کی ہیروئن دیپیکا پڈوکون کے لباس کے رنگ پر ہندو انتہا پسندوں نے تنازع کھڑا کر رکھا ہے  لیکن انٹرنیٹ پر فلم کے گانوں کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

فلم پٹھان کے گیت ’بے شرم رنگ’میں ہیروئن دیپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس کو وجہ بنا کر بھارتی انتہا پسندوں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

ہندو مذہب میں زعفرانی رنگ کو مقدس سمجھا جاتا ہے جبکہ انتہا پسند ہندوؤں نے گانے میں شاہ رخ کے ہرے رنگ کے کپڑے پہننے پر بھی اعتراض کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم پٹھان 25 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔