LIVE

الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست خارج کر دی

نوشین یوسف
January 09, 2023
 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شہزاد وسیم نے اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دیے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شہزاد وسیم نے اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دیے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹر شہزاد وسیم کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹر شہزاد وسیم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 9 جنوری کو سنانے کا اعلان کیا تھا۔