LIVE

جنیوا کانفرنس: پاکستان کیلئے امداد کے غیر معمولی وعدوں پر اقوام متحدہ بھی حیران

ویب ڈیسک
January 10, 2023
 

ڈونر کانفرنسز میں اکثر عطیات کا اعلان مقاصد واہداف سے کم ہوتا ہے لیکن پاکستان کےلیے عطیات کے وعدے ہدف سے زیادہ ہوناغیر معمولی ہے: یو این منتظم/ فوٹو جیونیوز

جنیوا کانفرنس میں پاکستان کےلیے توقعات سے زیادہ امداد کے وعدوں پر عالمی سانحات پر ڈونرز کانفرنس منعقد کرنے والی اقوام متحدہ بھی حیرت زدہ ہوگئی۔

ڈونر کانفرنس میں پاکستان سے کیے گئے وعدوں کی رقم 11 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

منتظم اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام اچم اسٹینر نے کہا کہ ڈونر کانفرنسز میں اکثر عطیات کا اعلان مقاصد واہداف سے کم ہوتا ہے لیکن پاکستان کےلیے عطیات کے وعدے ہدف سے زیادہ ہوناغیر معمولی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کسی بھی پاکستانی سے بڑھ کر پاکستان کا مقدمہ پیش کیا، توقعات سے بڑھ کرامداد ملی۔

وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کی توجہ ایک مرتبہ پھر اپنی جانب مبذول کرالی۔