LIVE

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں بھی شان مسعود کو نہ کھلانے کا فیصلہ

عبدالماجد بھٹی
January 11, 2023
 

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے بھی پہلے ون ڈے والی ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور انتظامیہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی نائب کپتان شان مسعود کو نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے بھی پہلے ون ڈے والی ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نائب کپتان شان مسعود کو دوسرے میچ میں بھی نہ کھلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ٹیم کو حتمی شکل کپتان بابر اعظم، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوز لینڈ کے خلاف آج کامیابی کی صورت میں تیسرے ون ڈے میں شان مسعود کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے، تیسرے ون ڈے میں فاسٹ بولرز کو آرام دےکر محمد حسنین اور شاہ نواز دہانی کو بھی موقع دیا جا سکتا ہے۔