LIVE

پہلا ون ڈے: آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دیدی

ویب ڈیسک
January 16, 2023
 

فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو

آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

برسبین میں کھیلے گئے پہلے  ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں8 وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے ، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو 40 اوورز میں 158 رنز بنانے تھے۔

پاکستان کی ندا ڈار 59 اور بسمہ معروف 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈارسی براؤن اور جوناسین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 آسٹریلوی کپتان میگ لیننگ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

میگ لیننگ نے 6 ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ کرکٹ میں واپسی کی ہے۔

واضح رہے کہ برسبین میں وقفے وقفے سے بارش جاری تھی، جس کے باعث میچ 40 اوورز تک محدود کیا گیا۔