LIVE

پاکستانی ماڈلز کیخلاف درجنوں اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہے تھے: ایف آئی اے

ویب ڈیسک
January 16, 2023
 


منفی مہم چلانے والے مرکزی اکاؤنٹس کو شارٹ لسٹ کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے: ایف آئی اے ذرائع__فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر پاکستانی ماڈلز کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ماڈلز کے خلاف مہم چلانے والے درجنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہو رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے علاوہ لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سے بھی اکاؤنٹس آپریٹ ہوئے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ منفی مہم چلانے والے مرکزی اکاؤنٹس کو شارٹ لسٹ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے میجر ریٹائرڈ عادل راجا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔