LIVE

کراچی: اورنگی ٹاؤن یوسی 6 سے جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب قرار

ویب ڈیسک
January 17, 2023
 

جماعت اسلامی کے حاشر عمر نے 4252 ووٹ حاصل کیے جب کہ تحریک انصاف کے شاہ جی خان 3077 ووٹ لے کر دوسرے پر رہے/ فائل فوٹو

کراچی: اورنگی ٹاؤن کی یونین کونسل 6 سے جماعت اسلامی کے امیدوار کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کے حاشر عمر نے 4252 ووٹ حاصل کیے جب کہ تحریک انصاف کے شاہ جی خان 3077 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اور ٹی ایل پی کے امیدوار نے 2105 ووٹ حاصل کیے۔

آر او کے نتیجے کے مطابق حلقے میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 41 فیصد رہا اور مجموعی طور پر 11054 ووٹ ڈالے گئے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نےکراچی کی تمام 235 یونین کونسلز(یوسیز) کےنتائج جاری کردیے ہیں۔

نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 93 یوسیز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جب کہ جماعت اسلامی 86 یوسیز میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبرپر ہے۔