LIVE

ڈیٹا لیک کیس: صحافی شاہد اسلم کی ضمانت منظور

اعزاز سید
January 18, 2023
 

عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض شاہد اسلم کی ضمانت منظورکی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق آرمی چیف کے ٹیکس کا ڈیٹا لیک کے کیس میں صحافی شاہد اسلم کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے صحافی شاہد اسلم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں شاہد اسلم کی جانب سے وکلا راجا قدیر اور احمد کھوکھر نے دلائل دیے۔

عدالت نے صحافی شاہد اسلم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی اور انہیں 50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔