LIVE

امریکا کا یوکرین کیلئے مزید 2.5 ارب ڈالرز کی فوجی امداد کا اعلان

ویب ڈیسک
January 20, 2023
 

امریکا کی جانب سے یوکرین کیلئے 59 براڈلی فائٹنگ وہیکلز اور 90 اسٹرائیکر آرمرڈ پرسنل کیریئرز فراہم کی جائیں گی: بیان — فوٹو: فائل

امریکا نے یوکرین کیلئے ائیر ڈیفنس اور مسلح گاڑیوں (آرمرڈ وہیکلز) کی صورت میں مزید 2.5 ارب ڈالرز کی فوجی امداد کا اعلان کر دیا۔

امریکی وزارت دفاع نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے یوکرین کیلئے 59 براڈلی فائٹنگ وہیکلز اور 90 اسٹرائیکر آرمرڈ پرسنل کیریئرز  فراہم کی جائیں گی۔

بیان کے مطابق تازہ امدادی پیکیج میں ہائی موبیلٹی آرٹیلری راکٹ سسٹم (HIMARS) کیلئے مزید بارود، 8 اوینجر ائیر ڈیفنس سسٹم، 10 ہزار آرٹلری راؤنڈز اور 2 ہزار اینٹی آرمر راکٹ فراہم کیے جائیں گے۔

امریکی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ برس فروری میں روس کی جانب سے  یوکرین پر حملے کے بعد اب تک امریکا کی جانب سے یوکرین کو فوجی امداد کی مد میں 27.4 ارب ڈالرز امداد دی گئی ہے۔