LIVE

اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

ویب ڈیسک
January 23, 2023
 

بالی وڈ کے ایکشن ہیرو سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول شادی کے بندھن میں بندھ گئے— فوٹو: سوشل میڈیا

بالی وڈ کے ایکشن ہیرو سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

دونوں کی شادی کی تصاویر بھی اب سامنے آگئی ہیں۔ 

بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی کی تقریب سنیل شیٹی کے کھنڈالا کے بنگلے میں ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز شادی میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانوں کیلئے کاک ٹیل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جب کہ گزشتہ شب اتھیا اور کے ایل راہول کی سنگیت کی تقریب ہوئی جس میں دونوں کے خاندانوں سمیت دوستوں نے شرکت کی تھی۔

فوٹو: سوشل میڈیا


فوٹو: سوشل میڈیا