LIVE

مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، اسٹوکس کپتان مقرر، بابر بھی ٹیم کا حصہ

ویب ڈیسک
January 24, 2023
 

 ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، ویسٹ انڈیز کے بریتھ ویٹ اور انگلش کھلاڑی جونی بئیرسٹو شامل ہیں/ فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر  2022  کا اعلان کردیا جس میں ا نگلینڈ کے بین اسٹوکس کو بطور کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2022  میں  پاکستان ٹیم کے کپتان  بابر اعظم کو بھی شامل کیا ہے  جو ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں شامل واحد پاکستانی بیٹر ہیں۔

فوٹوبشکریہ آئی سی سی 

 ٹیسٹ ٹیم  آف دی ایئر 2022 میں آسٹریلیا کے  عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، ویسٹ انڈیز کے بریتھ ویٹ اور  انگلش کھلاڑی جونی بئیرسٹو شامل ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کیلئے بھارت کے ریشبھ پنت،  آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا، آسٹریلیا کے نیتھن لیون اور انگلش کھلاڑی  جیمز اینڈرسن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔