LIVE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 612 پوائنٹس کا اضافہ

ویب ڈیسک
January 24, 2023
 

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس میں 612 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

 اسٹاک ایکسچینج میں آج  100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 612 پوائنٹس اضافے سے 39 ہزار 55 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 647 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 39 ہزار 91 رہی۔

بازار میں  آج17 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کےکاروبار کی مالیت 6 ارب 36 کروڑ روپے رہی،مارکیٹ کیپٹلائزیشن 68 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار203 ارب روپے ہے۔