LIVE

پاکستان سے 25 موٹر سائیکل سوار عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

ویب ڈیسک
January 24, 2023
 

پاکستان سے 25 موٹر سائیکل سوار عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

پاکستان سے 25 موٹر سائیکل سوار عمرہ ادائیگی کیلئے ریاض پہنچے جہاں سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور اور افسران نے ان کا استقبال کیا۔

پاکستان سفارتخانے نے بائیکرز کیلئے استقبالیہ تقریب منعقد کی جس میں انہیں اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔

6 جنوری کو لاہور سے چلنے والا قافلہ سعودی عرب میں 15 روز قیام کرے گا، پاکستانی موٹرسائیکل سواروں کا گروپ عمرہ کیلئے آج ریاض سے مکہ روانہ ہوگا۔