LIVE

ویڈیو: بنگلورو کے فلائی اوور سے نوٹوں کی بارش

ویب ڈیسک
January 25, 2023
 

  
نوٹ اڑانے والے شخص کے اس عمل کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی/ اسکرین گریب

بڑھتی مہنگائی کے اس دور میں نوٹوں کی بارش امراء کی شادیوں میں ہی دیکھنے آتی ہے لیکن حال ہی میں بھارت کی ایک سڑک پر اچانک سے نوٹوں کی بارش نے لوگوں کو حیران وپریشان کرڈالا۔

سوشل میڈیا پر بھارت کے شہر بنگلورو کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں گلے میں گھڑی لٹکائے ایک شہری کو فلائی اوور پر 10 کے نوٹ اڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوٹ اڑانے والے شخص کے پاس نوٹوں سے بھرا بیگ موجود تھا جسے اس نے اچانک سے فلائی اوور پر آتے ہی لٹانا شروع کردیا، نوٹوں کی بارش دیکھ کر  لوگوں کی بڑی تعداد نے نوٹ جمع کرنا شروع کردیے جس دوران کچھ وقت کیلئے ٹریفک بھی جام رہا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نوٹ اڑانے والے شخص کے اس عمل کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی۔