LIVE

سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے سفارتخانے نے انتباہ جاری کردیا

ویب ڈیسک
January 25, 2023
 

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو خبردار کیا جاتا ہے ایسی کالز پر توجہ نہ دیں جس میں ذاتی معلومات یا اکاؤنٹ نمبر طلب کیا جائے: پاکستانی سفارتخانے کی ہدایت— فوٹو:فائل

سعودی عرب میں پاکستان کے سفارتخانے نے پاکستانیوں کیلئے معلومات کیلئے فون کالز سے متعلق انتباہ جاری کردیا۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو خبردار کیا جاتا ہے ایسی کالز پر توجہ نہ دیں جس میں ذاتی معلومات یا اکاؤنٹ نمبر طلب کیا جائے۔

— فوٹو: اسکرین گریب

سفارتخانے نے کہا ہے کہ معلومات دینے والے شخص کو مالی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق یہ کالز منظم گروہوں کی جانب سے کی جا رہی ہیں اور وزارت داخلہ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔