LIVE

فواد چوہدری کے بھائی فراز کی ضمانت منظور، مجسٹریٹ کا رہائی کا حکم

ویب ڈیسک
January 25, 2023
 

جہلم میں فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف احتجاج پر پولیس نے فراز چوہدری کو گرفتار کیا تھا— فوٹو:دائیں جانب اسکرین گریب/ بائیں جانب سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کی ضمانت منظورکرلی گئی۔

جہلم میں فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا جس میں فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری اور سابق ایم پی اے چوہدری ظفر بھی موجود تھے۔

پولیس نے احتجاج کے مقام سے فراز چوہدری کو گرفتار کیا تھا۔

تاہم اب فراز چوہدری کی ضمانت منظورکرلی گئی۔ علاقہ مجسٹریٹ وقاص وڑائچ نے فراز چوہدری کے رہائی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔