LIVE

مارچ میں روس سے پاکستان میں سستا تیل آنا شروع ہوجائے گا: مصدق ملک

ویب ڈیسک
January 26, 2023
 

مارچ میں تمام کمرشل ڈیلز پر دستخط ہوجائیں گے، اگلی سردیوں کیلئے روس سے ایل این جی کا معاہدہ کیاجائےگا: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم— فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے  پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ مارچ میں پاکستان میں سستا تیل آنا شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مارچ میں تمام کمرشل ڈیلز  پر دستخط ہوجائیں گے، اگلی سردیوں کیلئے روس سے ایل این جی کا معاہدہ کیاجائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ اس کرنسی میں تجارت ہو سکتی ہے جو ہمارے پاس زیادہ ہو، کس کرنسی میں تجارت ہوگی اس سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ ہونا ہے۔